لٹیروں سے نجات کیلئے عوام آج لیاقت باغ پہنچیں، شیخ رشید

ہفتہ 12 اگست 2017 14:18

لٹیروں سے نجات کیلئے عوام آج لیاقت باغ پہنچیں، شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک بھر سے عوام کو آج لیاقت پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے گزشتہ 4سالوں میں ملک کو ناقابل تلافی تقصاں پہنچایا اور نواز شریف اپنے کرتوتوں کی بناء پر نااہل ہوئے تو اب دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن ان کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے لہذا قوم کو ان لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے آج لیاقت باغ کے جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں چیئرمین تحریک انصاف بھی جلسے سے تاریخی خطاب کرینگے