Live Updates

عمران خان کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے ‘

نواز شریف کیلئے عوام کی پذیرائی دیکھ کر عمران خان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگا سکتی ہوں‘ پاکستان کے شہریوں کے حقوق کی آئین ترجمانی کرتا ہے ‘ پاکستان میں پارلیمان کا مقصد قانون سازی اور خود مختاری ہے ‘ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں ‘ امید ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 14:36

عمران خان کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی واپسی کی تیاری کرنی چاہیے ‘ نواز شریف کیلئے عوام کی پذیرائی دیکھ کر عمران خان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگا سکتی ہوں‘ پاکستان کے شہریوں کے حقوق کی آئین ترجمانی کرتا ہے ‘ پاکستان میں پارلیمان کا مقصد قانون سازی اور خود مختاری ہے ‘ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں ‘ امید ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ہفتہ کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ریلوے 2013ء میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم نے دن رات کام کر کے ریلوے کو پائوں پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ پر آزادی ٹرین پاکستانی ثقافت کی عکاس ہے۔ عوام آزادی ٹرین کے ذریعے ملکی ثقافت دیکھ سکیں گے۔

عوام کی سہولت کیلئے 4 ہزار ہارس پاو رکے انجن خریدے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد اعظم نے یہ ملک عوام کے تحفظ اور آزادی کیلئے بنایا تھا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم کے وژن کو آگے لے کر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کے حقوق کی آئین ترجمانی کرتا ہے۔ ہر پاکستانی کو ملک کا آئین پڑھنا چاہیے ۔ پاکستان میں پارلیمان کا مقصد قانون سازی اور خود مختاری ہے ۔

بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں۔ امید ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کو گھر واپسی کے سفر میں عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ نواز شریف کیلئے عوام کی پذیرائی دیکھ کر عمران خان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگا سکتی ہوں۔ عمران خان کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات