لاہور ‘نواز شریف کیلئے بنائے گئے اسٹیج کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار‘

تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل

ہفتہ 12 اگست 2017 14:50

لاہور ‘نواز شریف کیلئے  بنائے گئے اسٹیج کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے داتا دربار کے قریب بنائے گئے اسٹیج سے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہو ر میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خطاب کے لیے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا جس کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔پولیس نے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں معمول کا سرچ آپریشن کیا جس میں سٹیج کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :