پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کے لیے ایک قومی نظریہ کی ضرورت ہے، مصطفی کمال

ہفتہ 12 اگست 2017 14:58

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پاکستان کے 70 ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں اسلام چوک، قذافی چوک قصبہ علی گڑھ ، لیاقت آباد اور حسین آباد میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اورمرکزی صدر انیس قائم خانی نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کیلیئے ایک قومی نظریہ (پاکستانی)کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا ہماری روح میں پاکستان ہے اور ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اس ظلم کیخلاف آواز اٹھانی ہے اور اپنے بڑوں کے بنائے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :