انسداد دہشت گردی عدالت نے ملکی سا لمیت ،بغاوت کے مقدمے میں چار پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ہفتہ 12 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملکی سا لمیت اور بغاوت کے مقدمے میں چار پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ہفتہ کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو ملکی سالمیت اور بغاوت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان را ایجنٹس عبدالجبار عرف ٹینشن، محسن، خالد امان، شفیق خان اور عادل انصاری عدالت میں پیش ہوئے۔

گواہان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کے این بی ڈبلیو جاری کردیے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کو چاروں پولیس اہلکاروں کو پچیس اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو پولیس نیفروری دوہزار میں گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ کیس میں ایم کیو ایم لندن سیکٹریٹریٹ کے محمد انور اور دو ملزمان کواشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ اشتہاری ملزمان میں ایم کیو ایم کے محمد انور، محمود صدیقی اور محمد سلمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :