ساہیوال ،ہائیکورٹ کے حکم پر قتل کیس میں مقتول محمد انور کی لاش کی قبر کشائی ،

دوبارہ پوسٹمارٹم کیا گیا

ہفتہ 12 اگست 2017 16:46

ساہیوال ،ہائیکورٹ کے حکم پر قتل کیس میں مقتول محمد انور کی لاش کی قبر ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) ہائیکورٹ کے حکم پر مسلم بن عقیل کالونی میں قتل کیس میں مقتول محمد انور کی لاش کی قبر کشائی کے بعد میڈیکل بورڈ ساہیوال نے دوبارہ پوسٹمارٹم کرکے لاش دفنا دی ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22مئی 2016کو قبضہ گروپوں کی فائرنگ کے دوران دو کمسن بچے عثمان اور اسرار ہلاک ہو گئے تھے اور محمد انور بھی شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا تھا مقتول کے ورثاء کا موقف تھا کہ ملزموں نے دو گولیاں مقتول کو ماری تھیں لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کہ پہلی پوسٹمارٹم رپورٹ میں صرف ایک گولی لگنے قرار دی گئی تھی مقتول پارٹی کی ہائی کورٹ میں رٹ کے بعد ہائی کورٹ نے لاش کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ پوسٹمارٹم میڈیکل رپورٹ کو کرنے کا حکم دیا جس پر میڈیکل بورڈ نے دوبارہ پوسٹمارٹم کے بعد فرائنزک رپورٹ تیار کی جو اب ہائی کورٹ میں پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :