سخت گرمی کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کی آمد سے کئی گھنٹے قبل استقبال کیلئے پہنچ گئے

مختلف مقامات سے آنیوالے قافلوں کا کالا شاہ کاکو کے مقام پر پڑائو ، نواز شریف کے ہمراہ لاہور کیلئے روانہ ہوئے

ہفتہ 12 اگست 2017 16:52

سخت گرمی کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کی آمد سے کئی گھنٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے بیتاب کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شدید گرمی کے باوجود کئی گھنٹے قبل ہی مقررہ مقامات پر پہنچ گئے ، مختلف مقامات سے آنے والے قافلوں نے نواز شریف کی ریلی کیساتھ لاہور جانے کیلئے کالا شاہ کاکو انٹر چینچ پر انتظار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی اور حبس کے باوجود (ن) لیگ کے ہزاروں کی تعداد میں کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئے کئی گھنٹے قبل ہی مقررہ مقامات پر پہنچ گئے اور پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

علاوہ ازیں مختلف مقامات سے آنے والے قافلوں نے کالا شاہ کاکو انٹر چینچ پر پڑائو ڈالا اور جیسے ہی نواز شریف کی ریلی وہاں پہنچی تو اس کے ہمراہ لاہور کے لئے روانہ ہوئے جس سے ریلی میں گاڑیوں اور شرکاء کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ۔