نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کی گئی

ہفتہ 12 اگست 2017 16:52

نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے موبائل کمانڈ سنٹر وین متعارف کرادی، موبائل کمانڈ سنٹر وین سے ریلی ، اجتماعات، جلسے اور جلوسوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر سکیورٹی کیلئے موبائل کمانڈ سنٹر وین استعمال کی گئی ۔موبائل وین دو ڈوم، چار بولٹ کیمروں کے ساتھ انٹر کام، وائرلیس سیٹ، آئی پی فون اورایل ٹی ای ہینڈ سیٹ سے لیس ہے جس سے ریلی کی مانیٹرنگ کی گئی ۔