مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے، مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے

وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 17:40

مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ حکومت کے دوران محاصل میں 70فیصد اضافہ ہو اہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز چیف کلکٹرز/ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے محاصل1964ارب روپے سے بڑھ کر2017میں 3362ارب روپے تک پہنچ گئے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے محاصل میں اضافے کو ایف بی آر کی اہم کامیابی قرار دیا۔کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس نے پیشہ ورانہ تجربات شیئر کرنے اور رابطوں کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ کسٹمز اور آئی آر ایس کا محاصل کے اضافے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاصل میں اضافے کی اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں شمولیتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی اورٹیکس بنیادوں کا استحکام ایف بی آر کی اولین ترجیح اور پالیسی ہونی چاہیئے۔انہوں نے سینئر حکام پر زور دیا کہ موجودہ مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز اور دوگنا کریں۔

متعلقہ عنوان :