پاکستان کو جدید، مستحکم اور جمہوری ملک بنانے میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، نوجوانوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے حکومت نے پی ایم پروگرام شروع کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 12 اگست 2017 17:59

پاکستان کو جدید، مستحکم اور جمہوری ملک بنانے میں نوجوان اہم کردار ادا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید مستحکم اور جمہوری ملک بنانے میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، نوجوانوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے حکومت نے پی ایم پروگرام شروع کیا۔

ہفتہ کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا دن منا رہا ہے، کسی بھی ملک کے نوجوان ترقی، خوشحالی اور اقتصادی استحکام کیلئے اہم طاقت ہیں، پاکستان کو جدید، مستحکم اور جمہوری ملک بنانے میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، توانائی سمیت بڑے منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے، اقتصادی راہداری کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، نوجوانوں کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے حکومت نے پی ایم یوتھ پروگرام شروع کیاہے۔