کلثوم نواز کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

ہفتہ 12 اگست 2017 18:08

کلثوم نواز کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایڈووکیٹ سرفراز نے مفاد عامہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے میں نواز شریف سے متعلقہ فیصلہ دیا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں جس کے بعد نواز شریف کے نام کو پارٹی کے الیکشن میں استعمال نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے باوجود کلثوم نواز نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، مسلم لیگ ن کا لفظ نواز شریف کے نام کی علامت ظاہر کرتا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا لفظ الیکشن میں استعمال نہیں کیا جا سکتا لہذا این اے ایک سو بیس سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔