نواز شریف کی آمد ، میٹرو بس روٹ کو محدود کر دیا گیا

ہفتہ اگست 18:20

نواز شریف کی آمد ، میٹرو بس روٹ کو محدود کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر میٹرو بس روٹ کو محدود کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف ریلی کی صورت میں لاہور میں داخل ہوئے اور کالا شاہ کاکو سے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ شاہدرہ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کے مطابق شاہدرہ سے داتا دربار تک (ن) لیگ کے اجتماع کے باعث میٹرو بس روٹ کو گجومتہ سے ایم او کالج تک محدود کر دیا گیا ۔

Your Thoughts and Comments