متحدہ پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا
پارٹی رہنماؤں کو جیل میں اسیر کارکنوں کیساتھ رکھے جانیوالے ناروا سلوک ، چھاپوں اور گرفتاریوں سے آگاہ کیا ہے،کنور نوید جمیل ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کو الگ الگ سمجھتے ہیں، تمام مسائل کا قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا ،نثار احمد کھوڑو کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 12 اگست 2017 18:20
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ سینیٹ کی نشست پر ان کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی حمایت کی جائے ۔
ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کو سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں اور حکومتوں کے ساتھ عدم تعاون ،کارکنان کی گرفتاریوں ،جیلوں میں اسیر کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک ،ترقیاتی کاموں میں شہری علاقوں کو نظرانداز کرنے ،فنڈز کی عدم فراہمی اور دیگر معاملات پر اپنے تحفظا ت سے آگاہ کیا ۔پیپلزپارٹی نے ان مطالبات اور تحفظات کو قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ مرتضی وہاب فوزیہ وہاب کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ۔مرتضی وہاب سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں ۔اس لیے ایم کیو ایم نے سینیٹ کی سیٹ پر مرتضی وہاب کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو جیل میں اسیر کارکنوں کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک ، چھاپوں اور گرفتاریوں سے آگاہ کیا ہے اور ان کو یہ بھی بتایا کہ شہر میں ایسے پولیس افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جو کراچی کا محل ووقوع بھی نہیں جانتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ملاقات میں کراچی کی تباہ حالی اور بلدیاتی اختیارات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ہم نے کراچی کی اور سندھ کی عوام کے لیے مطالبات رکھے ہیں ۔نثار کھوڑو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سند ھ سے بات کریں گے اور مسائل کا حل نکالا جائے گا ۔اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز پر سینیٹ کی خالی نشست کے حوالے سے بات کرنے آئے تھے ۔ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں دو بڑی جماعتیں ہیں ۔بہتر سیاسی ماحول کے قیام کے لیے ہم نے ایم کیو ایم سے اپنے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی تھی تاکہ الیکشن کے موقع پر اچھا ماحول پیدا کیا جاسکے ۔ہم ایم کیو ایم پاکستان کے شکر گذار ہیں کہ انہوںنے ہمارے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم چھانگا مانگا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔الزامات کی سیاست بہت ہوگئی ہے ۔ایم کیو ایم کے جیل میں اسیر کارکنان کے ساتھ جاری روئیے پر بات ہوئی ہے ۔ہم نے یقین دہانی کرائی کہ جیل میں جو غلط چیزیں ہو رہی ہیں اسکو ختم کریں گے ۔ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کو الگ الگ سمجھتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں اور یہ بالکل نہیں چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی کی فضا قائم ہو ۔ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں کوئی شمولیت کی دعوت نہیں دی ہے ۔ایم کیو ایم سے آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔مسائل کو جلد حل کر لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں کا کچرا ایک دن میں ختم نہیں ہوسکتا ، بہت بڑا شہر ہے ۔ اس کام میں وقت لگے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.