ماروی میمن اپنے پرجوش اندازکی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں ،شیر کا ماڈل اٹھا کر پرجوش انداز میں نعرے لگوائے

پیچھے تو نہیں بھاگو گے ،کیا بدلہ لیں گے ،انتشار نہیں پیار سے بدلہ لیں گی ، قائد جیسا کہے گا ویسا ہوگا ‘ خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 18:55

ماروی میمن اپنے پرجوش اندازکی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں ،شیر کا ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن اپنے پرجوش انداز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو شیر کے ماڈل کے ساتھ انتہائی پرجوش انداز میں خود بھی نعرے لگاتی اور کارکنوں سے بھی شیر ،شیر کے نعرے لگواتی رہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماروی میمن نے شیر ،شیر کے الفاظ سے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا اپنے قائد کا کتنی بے چینی سے انتظار ہے ، اپنے قائد سے کتنا پیار کرتے ہو سمندر سے گہرا ، کے ٹو کی چو ٹی جتنا ۔

انہوںنے کارکنوں سے استفسار کیا کیا فیصلے سے خوش ہو جس پر کارکنوںنے نہ میں جواب دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیچھے تو نہیں بھاگو گے، کیا بدلیں لیں گے ،انتشار نہیں پیار سے بدلہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :