کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے لادھ دیا

ہفتہ 12 اگست 2017 18:59

کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے لادھ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے لادھ دیا ، نوٹ بھی نچھاور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کالا شاکو پہنچنے پر نواز شریف کی ریلی کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر کارکن نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے جس سے گاڑی کی چھت اور بونٹ پر پھولوں کی پتیوں کی تہہ لگ گئی ۔ اس موقع پر نواز شریف کی گاڑی پر نئے نوٹ بھی نچھاور کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :