نواز شریف کی آمد، داتا دربار عام زائرین کیلئے بند کر دیا گیا

سیاسی جماعتوں سے کارکنوں کو ریلی سے دور رکھنے کی ضمانت بھی لے لی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ اگست 18:56

نواز شریف کی آمد، داتا دربار عام زائرین کیلئے بند کر دیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) نواز شریف کی آمد، داتا دربار عام زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی لاہور آمد پر داتا دربار کو عامر زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

نواز شریف کی ریلی کی داتا دربار آمد کے پیش نظر ضلعی حکومت کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں سے کارکنوں کو ریلی سے دور رکھنے کی ضمانت بھی لے لی گئی ہے۔ نواز شریف کارکنوں کی ریلی کے ہمراہ کچھ دیر تک داتا دربار پہنچ جائیں گے جہاں ان کی جانب سے بڑا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments