چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے ،پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں‘نوازشر یف

پاکستانی عوام کو اس سلسلے کو روکنا ہوگا یہ گھنانا کھیل صرف پاکستان میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اور خطہ نہیں جہاں یہ تماشا ہو پاکستان کی دنیا میں توقیراورعزت پر آنچ آرہی ہے‘ کوئی کرپشن نوازشریف کیخلاف نہیں ،ْ کوئی کمیشن ، ہیرا پھیری ،ْ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ،ْ ہاں اگر کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے‘انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں عوام کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ،ْ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)آپ کے ووٹ کا احترام کرئیں گے ،ْ فیصلے سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی اور بدنامی ہورہی ہے ‘آپ سے بہت توقعات ہیں ،ْ میرے پیغام کا انتظار کریں ،ْ جذبہ ٹھنڈا نہ ہونے دینا ،ْ میں آپ کے قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلونگا سابق وزیر اعظم کا جی ٹی روڈ پر ریلی کے مریدکے میں رکنے پرعوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 19:50

چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے ،پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں‘نوازشر ..
لاہور/مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں‘پاکستانی عوام کو اس سلسلے کو روکنا ہوگا یہ گھنانا کھیل صرف پاکستان میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اور خطہ نہیں جہاں یہ تماشا ہو پاکستان کی دنیا میں توقیراورعزت پر آنچ آرہی ہے‘ کوئی کرپشن نوازشریف کیخلاف نہیں ہے ،ْ کوئی کمیشن نہیں ہے ،ْ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے ،ْ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ہے‘ ،ْ ہاں نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے‘انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں عوام کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ،ْ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)آپ کے ووٹ کا احترام کرئیں گے ،ْ فیصلے سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی اور بدنامی ہورہی ہے ‘آپ سے بہت توقعات ہیں ،ْ میرے پیغام کا انتظار کریں ،ْ جذبہ ٹھنڈا نہ ہونے دینا ،ْ میں آپ کے قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلونگا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجی ٹی روڈ پر ریلی کے مریدکے میں رکنے پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مریدکے اور کامونکی کا جذبہ اس طرح زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ،ْ مریدکے کا یہ جذبہ اگر سلامت ہے تو انشا ء اللہ خیر ہی خیر ہے ۔نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اداس مت ہوں ،ْ فکر مت کریں ،ْ انشاء اللہ یہ آپ کی جیت اور فتح ہے ۔

نوازشریف نے کہاکہ چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے ،ْپاکستان کے بیس کروڑ عوام ملک کے اصلی مالک ہیں نوازشریف نے کہاکہ میں آپ سے سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے اصلی مالک کون ہیں ،ْ جس پر شرکاء نے جواب دیا عوام ہیں ۔نوازشریف نے کہاکہ آج نوازشریف آپ کے پاس آیا ہے ،ْ ہاں نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ کوئی کرپشن نوازشریف کیخلاف نہیں ہے ،ْ کوئی کمیشن نہیں ہے ،ْ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے ،ْ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس لئے نکالا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ،ْ کبھی باپ بھی اپنے بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے ،ْ اگر لے بھی لے تو کیا ہے ا س بات پر وزیر اعظم کو نکال دیتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں مریدکے والوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے جس پر عوام نے کہا نہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ اس ملک کو بدلنا ہوگا ،ْ آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیا حیثیت ہے آپ کے ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں کیا یہ منظور ہے جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں ۔

نوازشریف نے کہا کہ آپ نے 2013میں وزیر اعظم بنایا ،ْآپ کی دن رات خدمت کررہا تھا ،ْ بجلی پہلے سے بہتر ہورہی ہے یا نہیں ہورہی ہے ،ْ 2013سے پہلے نہ چولہا جلتا تھا نہ پنکھا چلتا تھا ،ْنہ ٹیوب ویل چلتا تھا نہ کار خانہ چلتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ میں ملک کی دن رات خدمت کررہا تھا ،ْ سڑکیں بن رہی تھیں ،ْ موٹر وے بن رہے تھے ،ْکراچی سے پشاور موٹر وے بن رہی ہے ،ْ بلوچستان کی ترقی ہورہی تھی ،ْ پاکستان میں سی پیک منصوبہ بن رہا تھا ،ْ ہمارے نو جوانوں کو روز گار ملنا شروع ہوگیا تھا ،ْانشا ء اللہ ترقی کی سپیڈ یہی رہتی تو اگلے دو تین سال سالوں میں بے روز گاری کا خاتمہ ہوجاتا اور یہاں کوئی بے روز گار نہ ہوتا ۔

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سب کو عزت کی روٹی مل رہی ہوتی ،ْ ستر سالوں سے یہ مذاق پاکستان کیساتھ ہوتا آرہا ہے ،ْ دنیا میں کوئی ایک ملک دکھائیں جہاں یہ کھیل تماشا ہورہا ہو ،ْکسی اور ملک ایسا مذاق نہیں ہورہا ہے ،ْ صرف پاکستان میں یہ مذاق ہورہاہے ،ْ اس کو بدلنا ہوگا ،ْ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ،ْ انشا ء اللہ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ،ْمیں اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ووٹ کا احترام کرائیں گے ۔

نوازشریف نے کہاکہ آپ کے وزیر اعظم کو رسوا کر کے باہر نکال دیا گیا ،ْکیا یہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ پھر کیا ہونا چاہیے ،ْ اس ملک کے اندر کیا ہونا چاہیے ،ْ ایک انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے ،ْ انقلاب کیلئے تیار ہیں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان دنیا میں رسوا ہورہا ہے ،ْ فیصلہ دنیا کی رسوائی اور بد نامی کا باعث بنا ہے ،ْ کیا یہ رسوائی منظور ہے نوازشریف نے کہاکہ اس وقت دنیا فیصلے کو مسترد کررہی ہے ،ْ پاکستان کے عوام مسترد کررہے ہیں ،ْ پاکستان کی دنیا میں توہین ہورہی ہے ،ْپاکستان کی عزت پر آنچ آرہی ہے ،ْمجھے یہ منظور نہیں ہے ،ْہم ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہے تھے ،ْپاکستان کے اندر اندھیرے ختم ہورہے تھے روشنیاں بحال ہورہی ہیں ،ْبجلی سستی بھی ہورہی ہے ،ْانشاء اللہ آپ کا جذبہ سلامت ہے ،ْ اگر یہ جذبہ سلامت رہے تو انشاء اللہ آپ عزت دار شہری بنیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آپ کے بچے پاکستان کے اندر عزت والی روزی کمائیں گے ،ْ پاکستان ترقی کی بلندیوں پر جائیگا ،ْیہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ اس انقلاب کیلئے نوازشریف کا ساتھ دوگے ،ْ دل سے پوچھ کر بتائیں ،ْ جواب دل سے مانگو ،ْ مجھے زبانی نہیں دل سے جواب دیں ،ْ نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس شرکاء نے ہاں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ نواز شریف آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلے گا ،ْ ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر چلے گا ،ْ کبھی آپ سے بے وفائی نہیں کریگا ،ْانشاء اللہ ہمیشہ وفا کریگا نوازشریف کبھی دھوکہ نہیں دے گا ۔

نوازشریف نے کہاکہ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ،ْ ہمارے ملک کی عزت ،ْ تقدیر بدلے گی ‘ جذبہ دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہوگیا ہے ،ْ ہر جگہ یہی جذبہ دیکھتا آیا ہوں ،ْ یہ جذبہ اور عوام کا سمندر مریدکے میں پہلی کبھی نہیں دیکھا ،ْ آپ نے جو وعدہ کیا ہے اسے یاد رکھنا ہے ،ْ جوش کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینا ،ْانشاء اللہ نوازشریف کا پیغام پہنچے گا جب پیغام پہنچے تو میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دینا ،ْ میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا یہ آپ کا میرے سے وعدہ ہے میں بھی آپ سے وعدہ پورا کرونگا ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک کا احترام ہورہا تھا ،ْاگر یہی سلسلہ رہا تو کوئی عزت نہیں کریگا یہ خودار قوم ہے ،ْ مجھے آپ سے توقعات ہیں ،ْ انشاء اللہ آپ حق کا ساتھ دیں گے ،ْ سچائی کا ساتھ دینگے ،ْ یہ سچے اور کھرے لوگ ہیں ،ْ آپ نوازشریف کے با وفار ساتھی ہیں ،ْ نوازشریف آپ کا ساتھی ہے وقت آنے والا ہے انشاء اللہ یہ فیصلہ ہو جائیگا یہ ملک بیس کروڑ عوام کا ملک ہے ،ْچند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے ،ْ بیس کروڑ عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔