بلاول بھٹو کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ پہنچا

سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے

ہفتہ 12 اگست 2017 20:07

بلاول بھٹو  کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ پہنچا جہاں پر ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ،بلاول بھٹو سٹیڈیم پہنچے تو انکا استقبال وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،افضل چن اور سید حسن مرتضی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیااس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اور پورے ایریا کوفول سیکورٹی سے کور کیا گیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری فوری طور پر سٹیلائٹ ٹاون میں کچھ دیر قیام کیا۔اور پارٹی رہنماوں سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔