کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ اگست 20:18

کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120میں کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایڈووکیٹ سرفراز نے مفاد عامہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے میں نواز شریف سے متعلقہ فیصلہ دیا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں جس کے بعد میاں نواز شریف کے نام کو پارٹی کے الیکشن میں استعمال نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے باوجود کلثوم نواز نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا لفظ نواز شریف کے نام کی علامت ظاہر کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ( ن) کا لفظ الیکشن میں استعمال نہیں کیا جا سکتا لہٰذا این اے 120سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

Your Thoughts and Comments