کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں، امن کے استحکام کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 12 اگست 2017 20:20

کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں،  امن کے استحکام کے لیے تمام وسائل استعمال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کی جب کہ وفد میں عامر خان، فیصل سبزواری، کنورنوید اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے کہا کہ کراچی میں آپریشنز سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا پیکج ضروری ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں، شہر کی تعمیرنو سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور دیگر حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں، شہر میں امن کے استحکام کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، ان سے لاپتا کارکنان کی بازیابی کے لیے بات کی جب کہ وزیراعظم سے سندھ کے شہری علاقوں پر بھی بات ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزدی کو یقینی بنائے۔#