سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی آپشن کے استعمال پر غور شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اگست 2017 19:49

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی آپشن کے استعمال پر غور شروع کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی آپشن کے استعمال پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے صحافی مرتضی علی شاہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دعوی کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی آپشن کے استعمال پر غور شروع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے الزامات کے بعد سخت ردعمل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے سخت ردعمل کی صورت میں اداروں کے درمیان تصادم بھیانک روپ اختیار کر جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہونے کے بعد سے نواز شریف نے گزشتہ 4 روز کے دوران اپنی نااہلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے۔ جبکہ وکلاء کی جانب سے بھی سپریم کورٹ سے نواز شریف کی تقاریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :