وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت

دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے بھی پست نہیں کرسکتے، پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کیخلاف مہم کو منطقی نتیجے تک پہنچائیں گے ، تعزیتی پیغام

ہفتہ 12 اگست 2017 20:23

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں کو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کوٹلی امام میں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے پولیس جوانوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے دینے پر پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا ۔دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے بھی پست نہیں کرسکتے۔ پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف مہم کو منطقی نتیجے تک پہنچائے گی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت کی دُعا کی ہے ۔