ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں،شہبازشریف

وطن کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا ہمارا عزم ہے ، ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے،کوئی بھی منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

ہفتہ 12 اگست 2017 21:22

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں،شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا ہمارا عزم ہے اورماضی گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے اورمسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں اوراس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ملک کی تاریخ میںنیا کلچر متعارف کرایاہے،وہ بروز ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیںاور آج کوئی بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا-ہماری حکومت نے ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کیاہے -انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہمارا نصب العین ہے اورعوام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے اقدامات پر ہمیں منتخب کیاہی- ملک میں تعمیری اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا سہرا ہمارے سر ہے اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم اور پر امن ہے - انہوںنے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہو گا -