وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے

ہفتہ 12 اگست 2017 22:59

وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کراچی کے ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کوکراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ وزیر اعظم شاھد خان عباسی کراچی آمد کے فوراً بعد ایئرپورٹ سے سیدھے مزارقائد پہنچے بعد ازاں گورنر ہائوس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے انہیں صوبہ میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر ہائوس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، کاروباری برادری اور مسلم لیگ (ن) کے وفود سے ملاقات کے علاوہ امن وامان کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم جذام کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے ادارے میری ایڈیلیڈلیپروسی سینٹر بھی گئے اور ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر وہاں کے عملے سے تعزیت کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس سے قبل صبح کراچی آمد پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئر پورٹ پر انہیں خوش آمدید کیا۔