لاہور: ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹس سیاسی شخصیات کیلئے بھی پریشانی کا باعث بننے لگے

ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے جعلی اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ، اعتزاز احسن ٹوئٹر اکائونٹ سے لاعلم نکلے

ہفتہ 12 اگست 2017 23:04

لاہور: ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹس سیاسی شخصیات کیلئے بھی پریشانی کا باعث ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹس سیاسی شخصیات کیلئے بھی پریشانی کا باعث بننے لگے، ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن کے جعلی اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ اعتزاز احسن ٹوئٹر اکائونٹ سے لاعلم ہیں۔

(جاری ہے)

آجکل سیاسی شخصیات کی جانب سے ہر اہم ایشو پر ٹویٹ کرنا معمول بنتا جارہاہے لیکن ایسے میں سیاستدانوں کے جعلی اکاوئنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے، معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن کا بھی ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹ سامنے آ گیا ہے اور جعلی اکاوئنٹ پر فالورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس اکائونٹ سے مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف مہم جاری ہے جسے ٹوئٹرصارفین حقیقت سمجھ کر سراہ رہے ہیں حالانکہ اعتزازاحسن نے تصدیق کی ہے کہ ان ٹوئیٹرسمیت کسی سوشل ویب سائٹ پر ان کا اکاوئنٹ موجود نہیں نہ وہ استعمال کرتے ہیں۔

اعتزازاحسن نے واضح کیا ہے جوکوئی بھی جعلی اکاوئنٹ ٹویٹر پربناکراستعمال کررہا ہے ان کیخلاف قانون کے تحت کاروائی کریں گے۔