وزیر اعظم کی سینئر لیگی رہنماء غوث علی شاہ سے ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی وصول کی
وزیر اعظم میرے لئے کوئی مراسلہ لے کر نہیں آئے ، وہ میرے دوست ہیں ، ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی ، لیگی ہوں اور لیگی رہونگا ، سابق وزیر اعلیٰ غوث علی شاہ کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 12 اگست 2017 23:17
(جاری ہے)
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران خیر سگالی کے جذبے کا بھی اظہار کیا گیا اس دوران غوث علی شاہ نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے دوست ہیں ۔ وہ کراچی کے دورے پر آئے ہوئے تھے تو مجھ سے ملاقات کرنے بھی آگئے میں نے ان کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی جب کہ ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں غوث علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم میرے پاس کوئی مراسلہ لے کر نہیں آئے ہماری ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی ۔ انہوں نے نواز شریف کے سبق سیکھنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس پر کوئی کمنٹ نہیں دینگے ۔ اور ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں نواز شریف کے خلاف اگر کوئی ریلی نکلی تو اس میں شرکت کا اس وقت دیکھوں گا میں لیگی ہوں اور لیگی رہوں گا اور یہی جماعت پاکستان کی خالق جماعت ہے ۔ ایک اور سوال پر غوث علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف اب وزارت عظمیٰ کے عہدے سے جا چکے ہیں ان سے میری جو باتیں ہوئی تھی وہ میڈیا کے سامنے نہیں لا سکتا چونکہ وہ اس وقت سامنے نہیں ہیں اس لئے میں اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.