Live Updates

عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘امیر مقام

نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے والوں نے ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگا دی ہے اور قوم کسی بھی صرف نوازشر یف کی وزیر اعظم کے عہدے سے نااہلی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں’گفتگو

ہفتہ 12 اگست 2017 23:21

عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘امیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو صر ف سازش کر نے اور ’’ایس ایم ایس ‘‘میں مہار ت ہے ‘نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے والوں نے ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگا دی ہے اور قوم کسی بھی صرف نوازشر یف کی وزیر اعظم کے عہدے سے نااہلی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخواہ میں تحر یک انصاف کے وزیر اعلی اور وزراء کر پشن کے ریکارڈ قائم کر رہے اور جب وہاں احتساب کے ادارے نے ان کے احتساب کی کوشش کی تو تحر یک انصاف نے وہاں احتساب کے ادارے کو ہی تالے لگا دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی سیاستدان تھے اور نہ ہی ہوسکتے ہیں وہ اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازے کی تلاش میں ہوتے ہیں مگر ہم انکو کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :