نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہ عوام نے قبول کیا اور نہ ہی میں نے قبول کیا ،ْ
آپ وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں چند لوگ مجھے رخصت کردیتے ہیں ،ْ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْ پاناما کاکیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا مجھے بتائیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیر اعظم نا اہل ہوسکتا ہے ،ْ آپ میرا ساتھ دیں ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے‘ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کا شاہدرہ میں خطاب
ہفتہ 12 اگست 2017 23:21
(جاری ہے)
نوازشریف نے کہاکہ ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں مجھے بتائیں شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایا ہی نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیا ہے آپ بتائیں فیصلہ قبول کیا ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔
نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد سے شاہدرہ پہنچا ہوں ،ْراستہ میں سب نے کہا ہے ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں کیا ،ْ شاہدرہ والوں کا بھی یہی فیصلہ ہے ،ْدیکھیں قوم نے کیا فیصلہ سنایا ہی آپ نوازشریف کو وزیر اعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں مگر چند لوگ مجھے رخصت کر تے ہیں ،ْکیا آپ نے یہ رخصت قبول کرلی ہے جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں انہوںنے کہا کہ میں نے بھی رخصتی قبول نہیں کی ،ْ آپ نے بھی نہیں کی ہے ،ْ پوری قوم نے قبول نہیں کی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے ،ْ آپ نوازشریف کیساتھ وعدہ کرتے ہیں جس پر شرکاء نے نعرے لگائے نوازشریف قدم بڑھائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک کوتبدیل کر ینگے ،ْ پاکستان کی تقدیر بدلیںگے ،ْ آپ میرے ساتھ ملکر تبدیل کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ،ْآپ بولیں الحمد اللہ ! نوازشریف نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا پاناما کا کیس شروع ہوا تھا اقامہ پر مجھے نکال دیا گیا نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لہذا مجھے نا اہل کر دیا گیا ،ْبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کبھی وزیراعظم نا اہل ہوسکتا ہے ۔انہوںنے شرکاء سے کہا کہ آپ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے ،ْ آپ مجھ سے پکا وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں بھی آپ کا ساتھ دونگا دونوں ملکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔نوازشریف نے کہاکہ شاہدرہ والوں نے ہمیشہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ،ْ آپ پرامن لوگ ہیں ہم سب ملکر پاکستان کو تبدیل کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.