اب جی ٹی روڈ کی نہیں،عوام کی سیاست چلے گی، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف کو ملک ترقی اور عوام کی خوشحالی سے غرض نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے بادشاہ سلامت کی سواری کے لئے جی ٹی روڈ 3دن سے بند ہے، دھونس دھاندلی نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا (ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیاری کر لیں، 17وزرائے اعظم کی مدت پوری نہ ہونے کی بات کرنیوالے نواز شریف قوم کو بتائیں وہ کتنے وزراء کو نکالنے کی سازش میں شامل تھے،چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 12 اگست 2017 23:22

اب جی ٹی روڈ کی نہیں،عوام کی سیاست چلے گی، بلاول بھٹو زرداری
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں چلے گی۔ عوام کی سیاست چلے گی۔ نواز شریف کو ملک ترقی اور عوام کی خوشحالیس ے غرض نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے۔ بادشا سلامت کی سواری کے لئے جی ٹی روڈ 3دن سے بند ہے۔ دھونس دھاندلی نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا۔

(ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیاری کر لیں۔ 17وزراء اعظم کی مدت پوری نہ ہونے کی بات کرنے والے نواز شریف قوم کو بتائیں وہ کتنے وزرائے کو نکالنے کی سازش میں شامل تھے۔ چنیوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو نے شہید بینظیر بھٹو پر لکھی گئی محسن نقوی کی نظم سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو اور محترمہ کے بھائیوں کے درمیان کھڑا ہو کر بے حد خوش ہوں۔

(جاری ہے)

اس جلسے میں عوام کا ولولہ دیکھ کر لگتا ہے کہ (ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے چنیوٹ سے ہمیشہ فتح حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ہر حکومت نے عوام کی خدمت کی بھٹو نے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی بند بنوایا غریبوں کو پلاٹ دیئے۔ چنیوٹ میں سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بے نظیر بھٹو شہید کے دور میں لگے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب کسان اور مزدور دشمن ہے۔ انہیں اپنی تجوریاں بھرنے اور دولت جمع کرنے کی فکر ہے۔ عوام کی فکر نہیں آج غریب غریب تر ہو رہ اہے۔ نوجوان روزگار کو ترس رہے ہیں ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے کیا یہ ترقی ہے۔ اب لوگ میاں صاحب کے دھوکے میں نہیں آئیں گے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں ۔ اب آپ کے جھوٹ کا پول کھل گیا ہے اور عدالت نے آپ کو جھوٹا قرار دے کر نا اہل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنے جاؤ جلال اور لشکر کے ساتھ رائے ونڈ شریف لے آئے 3دن جی ٹی روڈ بند رہی تکاہ بادشاہ سلامت کی سواری گزرے یہ پیغام کس کے لئے تھا اب دھونس اور دھاندلی کی سیاست نہں چلے گی۔ نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے بنانیو الے جی ٹی روڈ پر کیسے آ گئے جس جی ٹی روڈ کے اطراف رہنے وو الوں کو چار سال تک نہیں پوچھا اب جی ٹی روڈ کی نہیں عوام کی سیاست چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ نا اہلی کے بعد میاں صاحب کو میثاق جمہوریت یاد آ گیا 17وزراء اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دیگ ئی یہ بھی قوم کو بتائیں 17میں سے کتنے وزیر اعظم کو نکالنے میں آپ نے سازش کی تھی۔