نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں،ان کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے،عمران خان

نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا،عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہی ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیںدیاجتنانوازشریف کودیا،لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی،طاہرالقادری کو انصاف ملناچاہیے ،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،انٹرویو

اتوار 13 اگست 2017 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں،ان کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا،جی ٹی روڈ پرمارچ سے 24ارب روپے کانقصان ہوا،عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہی ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیںدیاجتنانوازشریف کودیا،لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اپنے جرائم کااچھی طرح پتہ ہے یہ براہ راست پیسہ باہربھیجتے توپکڑے جاتے۔عمران خان نے کہاکہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیلئے شیل کمپنیاںبنائیں۔جی ٹی روڈ پرریلی کاڈرامہ نیب سے بچنے کیلئے کیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہے لوگوںکوپاگل بنانااورپاگل سمجھنابھی ان کاجرم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ کیاانہوں نے ووٹرزسے کہاتھاکہ منی لانڈرنگ کیلئے ہمیں اجازت دیں۔عوام نے لوٹ مار کیلئے مینڈیٹ نہیں دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیںدیاجتنانوازشریف کودیا۔انہوں نے کہاکہ لالہ موسی میں بچے کی ہلاکت پربہت تکلیف ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کے لاہورآنے سے 24ارب روپے کانقصان ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف کاکمرہ تیارہے۔عمران خان نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہیں اس لئے امیرمقام کاراستہ نہیں روکا۔نوازشریف صوبوں اوروفاق کو استعمال کررہاہے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا یہ دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ہیں ہمیں اس ملک کو ان لوگوں سے بچاناہے۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کو انصا ف ملناچاہیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔