امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ، 14 افراد ہلاک

اتوار اگست 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ارنا نیوز کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات انڈیانا، میشی گن، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں پیش آئے۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 249 واقعات پیش آئے جن میں9500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments