ایران میں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

اتوار 13 اگست 2017 10:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ایران متعدد صوبوں میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ارنا نیوز کے مطابق ایران کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ اسماعیل نجار نے ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی میں 8 افراد ، صوبہ گلستان میں 4 اور صوبہ خراسان شمالی میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ گلستان کے علاقے علی آباد میں 2 افراد لاپتہ ہیں جنھیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ سیلاب سے سڑکوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے اور چار سو افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے باہر نکالا گیا ہے۔ اس دوران صوبہ خراسان رضوی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔ شمالی صوبے گیلان میں بھی سیلاب سے کئی گاؤں زیرآب آگئے ۔

متعلقہ عنوان :