اینی میٹڈ فلم’’ دی لیگوننجاگو ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار اگست 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن،ڈیو فرانکو،مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن،کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments