فلم ’’جسٹس لیگ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں‘فلم 17نومبر کو ریلیز ہو گی

اتوار 13 اگست 2017 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) مشہور کامک کردار بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم جسٹس لیگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم 17نومبر کو ریلیز ہو گی-زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :