شام ، مسلح افراد کے حملے میں سفید ہیلمٹ کے 7 رضا کارہلاک

اتوار 13 اگست 2017 11:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) شام کے شمال مغربی صوبے ادلیب میں نامعلوم مسلح افراد نے طبی کارکنان پر مشتمل تنظیم شامی شہری دفاع المعروف سفید ہیلمٹ کے 7 رضاکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور ان کی دو گاڑیاں اورطبی آلات ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شامی شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادلیب میں واقع قصبے سرمین میں رضاکاروں پر یہ حملہ ہفتہ کی صبح کیا گیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ان سات رضاکاروں کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کی موت کا اس وقت پتا چلا تھا جب سفید ہیلمٹ کے دوسرے رضا کار کیمپ کی منتقلی کے لیے آئے تھے اور انھیں وہاں اپنے ساتھیوں کی لاشیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :