لبنان، سرایا اہل الشام کے 300 جنگجوئوں کا جرود عرسال سے انخلاء

اتوار 13 اگست 2017 11:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) لبنان اور شام کے سرحدی علاقے جرود عرسال کی وادی حمید سے سرایا اھل الشام سے تعلق رکھنے والے تقریبا 300 مسلح افراد انخلائ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی و ی کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ انخلاء کے بعد لبنانی علاقے الجرود میں لبنانی فوج تعنیات کی جائے گی جس کے بعد توقع ہے کہ یہ تازہ دم دستے داعش کے مسلح جنگجووں سے جنگ کریں گے جو القاع اور بعلبک کے علاقے میں موجود ہیں۔لبنانی جنرل سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل عباس ابراہیم نے بتایا ہے کہ انخلاء کرنے والے جنگجو اوروہاں مقیم متعدد خاندان رضاکارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔