نئے آنے والوں کو اداکاری کا فن سکھانے کیلئے باقاعدہ ادارے قائم ہونے چاہئیں‘ حسن سبحانی

قوی خان ، علی اعجاز ، بشریٰ انصاری ، ثمینہ پیرزادہ ،نیئر اعجاز سمیت دیگر سینئرز کے تجربے سے استفادہ کیا جائے

اتوار 13 اگست 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)ٹی وی کے نامور اداکار حسن سبحانی نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو اداکاری کی باقاعدہ تربیت دینے کیلئے حکومتی سطح پر اداروں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ، قوی خان ، علی اعجاز، بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ ،نیئر اعجاز سمیت دیگر بہت سے ایسے سینئرز موجود ہیں جن کے تجربے سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن سبحانی نے کہا کہ پڑھ لکھے گھرانوں سے نوجوانوں کا شوبز میں آنا انتہائی خوش آئند ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے باقاعدہ تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ حکومت صرف اداکاری کیلئے ہی نہیں بلکہ ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے بھی ادارے قائم کر ے جس سے بیروزگاری سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ حسن سبحانی نے کہا کہ اپنے کیرئیر میںبے شمار کردار نبھا چکا ہوں لیکن آج بھی ایسا کردار نبھانے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں ۔