بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواووں کیساتھ بارش کی پیشنگوئی

اتوار 13 اگست 2017 12:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواووں کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے ،اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواووں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم گوجرانوالہ، ژوب، کوہاٹ ڈویژن میں ایک دو مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب15، بارکھان 04، ، گجرات 15،سیالکوٹ 01 ، کوہاٹ12 اور کراچی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز دادو میں 44، شہیدبینظیر آباد، بھکر اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔