ایچ ایم سی میں ڈینگی کے 23 مریضوں کا مفت علاج

اتوار 13 اگست 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام طبی سہولیات کے انتظامات کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سپرے بھی کروایا جا چکا ہے ۔ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے مچھر دانی اور ڈینگی ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر خان کی ہدایت پر ڈینگی ٹیسٹ کو مریضوں کیلئے فری آف کاسٹ کردیا گیا ہے تاکہ مریض بلاتاخیر فوری طور پر علاج سے مستفید ہو سکیں جبکہ اس ٹیسٹ کے چارجز 200 روپے ہیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 23 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جس میں سے 13 مریض اب بھی زیر علاج ہیں اور دس مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :