فارسٹ انسٹیٹیوٹ میں دو روزہ قومی ورکشاپ 16اگست کو شروع ہوگی

اتوار 13 اگست 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت دوروزہ قومی ورکشاپ 16اور 17اگست کو فارسٹ انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی‘ افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑجبکہ اختتامی نشست کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری ابوعاکف اور صوبائی سیکرٹری سید نذر حسین شاہ ہونگے‘ ورکشاپ میں ملک بھر سے تمام متعلقہ اداروں کے مندوبین اور اعلیٰ افسران کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے اور انسپکٹر جنرل فارسٹ سید محمود ناصر بھی شرکت کرینگے۔