اسلامیہ کالج نے بی ایس کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اتوار 13 اگست 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے بی ایس چارسالہ ڈگری پروگرام کے داخلوں کا اعلان کردیا‘ ڈائریکٹر ایڈمشن کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 23اگست مقرر کی گئی ہے حافظ قرآن ٹیسٹ 24اگست کو ہوگا جبکہ عبوری میرٹ لسٹ 25اور فائنل 26اگست کو جاری کی جائیگی داخلے 28اگست سے 12ستمبر تک دیئے جائینگے۔