سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل ( منگل) کو کھلیں گے

تعلیمی ادارے اپنی کیٹگریز کے مطابق سکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کریں گے

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل ( منگل ) کو کھلیں گے ۔ انتظامیہ کی طرف سے سکولوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جسے آج مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اپنی کیٹگریز کے مطابق سکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں سرکاری تعلیمی اداروں میں آج 14اگست کو جشن آزادی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :