پاکستان کا قیام برصغیر جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے اجتماعی قومی امنگوں اور آرزوں کا مظہر ہے
قائد اعظم نے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا بلکہ دنیا کے نقشہ کو تبدیل کر کے رکھ دیا صدرریاست سردار محمد مسعود خان‘ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کے یوم آزادی پر الگ الگ پیغامات
اتوار 13 اگست 2017 13:10
(جاری ہے)
انہیں اپنے مقصد کی صداقت اور مسلمان عوام کی اجتماعی فہم و فراست پر غیر متزلزل یقین و اعتماد تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد صرف سات سال کے قلیل عرصہ میں ہندوؤں اور انگریزوں کی شدید ترین مخالف کے باوجود صرف اور صرف آئینی جدو جہد کے ذریعے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا ۔
اسوقت ملک اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہے جسکے لیے قوم کو متحد ہو کر ایک مرتبہ پھر 1947جیسی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ آج پوری قوم جشن آزادی منا رہی ہے ۔ اس موقع پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 14/اگست ایک تاریخ ساز دن ہے جب مسلمانوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے سبز ہلالی پرچم تلے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ اور بے لوث قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی نظریاتی اسلامی مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پاکستان کا قیام برصغیر جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے اجتماعی قومی امنگوں اور آرزوں کا مظہر ہے ۔ قائد اعظم نے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا بلکہ دنیا کے نقشہ کو تبدیل کر کے رکھ دیا ۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج جشن آزادی کے موقع پر یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے اس پس منظر میں اگر ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی قومی تحریک آزادی کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاریخی حقیقت تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ریاست کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو تحریک پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے باشعور اور غیور عوام نے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا الحاق حتمی ہے ۔اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہمارے جذبوں ، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچابسا ہے ۔ بھارت ایک طویل عرصہ سے ہماری اس نہج کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔ بھارت نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے دفاعی اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ کر رہا ہے جس سے بھارتی عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں سنجیدہ نہیں ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے واضح اور دو ٹوک اور غیر مبہم انداز میں جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ ہر قسم اور نوعیت کے مذاکرات میں سب سے پہلے حل کرنے پر زور دیاہے ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک موقف سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہا س نے کہا کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی سازشوں میں گہر ا ہوا ہے پوری کشمیری قوم پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔اس وقت ہم نے محب وطنی کا مظاہرہ کرنا ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے جس کیلئے مکمل اتحاد اور تفاق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر تحریک آزادی میں حصہ لینے والے جانثاروں کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں کہ آپ اعتماد رکھیں کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کے اس نازک موڑ پر مصائب و آلام کی اس نازک ترین گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کے مستقبل کی ضمانت ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائیگا اور کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.