سراج الحق کی سابق وزیر اعظم کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کی رسم قل میں شرکت

اتوار 13 اگست 2017 13:20

سراج الحق کی سابق وزیر اعظم کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق دو روز قبل سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر پہنچے اور رسمِ قل میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپور ٹکے مطابق دو روز قبل گجرات میں نواز شریف کے قافلے میں شریک گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جاں بحق ہونے والے حامد کی اتوار کوجامعہ مسجد فضل میں رسمِ قل ادا کی گئی جس میں ن لیگ کے کسی مقامی و قومی رہنما نے شرکت نہیں کی تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رسمِ قبل میں مقامی قیادت کے ہمراہ شرکت کی۔

سراج الحق نے حامد کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی اور ان سے بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے جاں بحق بچے کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے گھر جائیں گے اور ان کی لواحقین کی جتنی مدد ہو سکی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :