ترکی میں ہنگامی حالت سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، صدر اردوان

اتوار 13 اگست 2017 14:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ہنگامی حالت سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری روکنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسپارتا میں فروٹ جوسسز کے کارخانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے کہا کہ ملک میں برآمدات ، پیداوار اور دیگر تمام اشاریئے ملک کی اقتصادی حالت کے بہتر ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی کم و بیش یہی حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے خلاف پراپگنڈہ مہم کرنے والے خود بھی اپنی تعطیلات ترکی ہی میں گزار رہے ہیں جس سے ان کی پرا گینڈا مہم کی خود ہی نفی ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مختلف کٹھن حالات سے گزر چکا ہے اور اب بھی مشکلات سے نکلنا جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد عناصر کی جانب سے ترکی میں ہنگامی حالات کے جاری رکھنے کو مسلسل ایجنڈے پر رکھنے والوں کو ہم یہ بتا دیں کہ ہنگامی حالت صرف دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کرنے والوں کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :