قلات اور سوراب کے علاقوں میں3.9شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 14:10

قلات اور سوراب کے علاقوں میں3.9شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ..
قلات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) :قلات اور سوراب کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات ، سوراب اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے سے خوف زدہ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاترزسے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز ے مطابق زلزلے کی شدت 3.9شدت جبکہ زلزلے کی گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کامرکزمشرقی جنوب قلات تھا۔تاہم زلزلہ والے علاقے میں ابھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :