مظفرآباد میں عوامی مسائل جوں کے توں ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک سال میں اپنی کارگردگی نمایاں نہ کرسکی

اتوار 13 اگست 2017 14:30

ْ مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں عوامی مسائل جوں کے توں ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک سال میں اپنی کارگردگی نمایاں نہ کرسکی ،ْ شہر میں نہ پینے کا صاف پانی نہ بجلی اور نہ ہی سڑکوں کی تعمیر ، سڑکوں کی خستہ خالی کے باعث اب تک درجنوں افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے ہیں ، مگر حکومتی پالیسی طے نہ ہوسکی جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے کو ہیں مگر اُس کے باوجود آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں عوامی مسائل جوں کے توں حل نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں چہلہ بانڈی کی سڑکیں جہاں ایک عام انسان کا پیدل چلنابھی مشکل ہے وہاں اُن کی سڑکوں پر گاڑی چلانا موت کے کنوے میں موٹر سائیکل چلانے کے برابر ہے ، حلقہ امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی جو عوامی وعدوں پر پورا نہ اتر سکے ، عوام کا کہنا ہے کہ وزیر حکومت نے جو وعدے عوام کے ساتھ کئے تھے و ہ تاحال پورے نہیں کئے چہلہ بانڈی سمیت دیگرعلاقوں میں پینے کا صاف پانی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مکمل نجات دلائی جائے جو کہ ناممکن ہے ، عوام روزانہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے حکومت بجائے مسائل حل کرنے کے خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ایک سال پورا ہورا ہوگیا ہے مگر عوامی وعدوں ںپر پورا نہ اُترسکے ، آئندہ ووٹ نہیں دیں گے ، کیونکہ عوام کو مایوس کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :