دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے-وزیراعلیٰ بلوچستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 13 اگست 2017 15:30

دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے-وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست۔2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زاہری نے کہاہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے جب کہ ہم نے ماضی میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ آج بلوچستان کے حالات مختلف ہیں اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہے، ریاست نے دہشت گردی کے واقعات پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے تاہم ایک وقت تھا جب پاکستان میں ہر روز 6 سے 7 دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک وار زون میں رہ رہے ہیں، جہاں کوئی جانے کو سوچ نہیں سکتا تھا وہاں فورسز نے آپریشن کیے، ہم دہشت گردی کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے جب کہ ہم نے ماضی میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کو کیمروں کے سامنے شیئر نہیں کر سکتے جب کہ جیسے ہی دھماکے کی خبر ملی نواز شریف نے فوراً کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :