قومی اسمبلی کا چوتھاپارلیمانی سال ،سب سے زیاد حاضر نوجوان پارلیمنٹرین کا خطاب جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی عالیہ کامران کے نام

سب سے غیر حاضر رکن کا اعزاز حمزہ شہباز کے نام رہا

اتوار 13 اگست 2017 16:20

قومی اسمبلی کا چوتھاپارلیمانی سال ،سب سے زیاد حاضر نوجوان پارلیمنٹرین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے دوران سب سے زیادہ حاضر نوجوان پارلیمنٹرین کا خطاب جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی عالیہ کامران جبکہ سب سے غیر حاضر رکن کا اعزاز حمزہ شہباز کے نام رہا۔ عالیہ کامران نے 101 دن حاضر رہی جبکہ حمزہ شہباز صرف تین دن حاضر رہے غیر سرکاری تنظیم فافن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چوتھے پارلیمانی سال کے دوران مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 102 دنوں کی کارروائی کے دوران نوجوان پارلیمنٹرینز میں پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جے یو آئی کی خاتون پارلیمنٹرین عالیہ کامران 101 دن حاضر رہیں جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف صرف تین دن اسمبلی میں تشریف لائے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ کے مطابق 78 نوجوان پارلیمنٹرینز میں سے 49 پارلیمنٹرینز کی حاضری کا تناسب پچاس فیصد رہا ہے رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود 58 نوجوان پارلیمنٹرینز پہلی دفعہ منتخب ہوکر اسمبلی آئے ہیں جن کی اوسط عمریں 36 سال ہیں جبکہ اسمبلی میں موجود سات ممبران کی عمریں تیس سال سے کم ہیں نوجوان پارلیمنٹرینز کی اکثریت زراعت کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں میں نوجوان پرلیمنٹرینز کا سب سے زیادہ حصہ ایم کیو ایم کے پاس 33 فیصد پی ٹی آئی کے پاس تیس فیصد ‘ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس 22 فیصد جبکہ 19 سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی سے متعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز میں صرف نو جوان ہیں جبکہ جماعت اسلامی ‘ پشتون خواہ ملی پارٹی پاکستان مسلم لیگ‘ اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز کی عمریں چالیس سال سے زیادہ ہیں۔