یوم آزادی پر سیاسی اختلافات بھلا کر تعمیر وطن کا عہد کیا جائے ،ْ خاکسار تحریک پاکستان

قیام امن کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے اتحاد عمل ناگزیر ہے ،ْخاکسا رنثا رخان و محمد سعید ڈار

اتوار 13 اگست 2017 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب قائد انجینئر نثار خان و ڈویژنل سالار محمد سعید ڈار نے کہا کہ یوم آزادی کے خوشی و اظہا رمسرت کے موقع پر سیاسی اختلافات و تلخیاں بھلا کر خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے ملک کی تعمیر نو کا عہد کرنا چاہیی-انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے حوالے سے مقامیخاکساروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا -اس موقع پرسالارضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، خاکسار سالار آغا جاوید صدیقی ،عبید ملک، جاوید بٹ ، منیرالدین بھٹی، ثناء اللہ اختر ،ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی، پذیر احمدشاہد بھٹی، خالد محمود ، عامر میر ، صلاح الدین زبیر، ندیم کھوکھر ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگر خاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہا کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی سربلندی کے لیے ایک بے مثال کامیابی تھی جس کے لیے بانیان پاکستان کوجتنا بھی خرا ج تحسین پیش کیا جائے کم ہے - انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن پر پوری قوم کو مختلف تعصبات بھلا کر اسلامی بھائی چارے او راخوت کے بندھنوں کو مضبوط کرنا چاہیے - انہوں نے کہا کہ صرف اس طرح ہی ہم وطن عزیز کو ترقی کے معراج تک پہنچا کر اسے ملک دشمنوں کای ناپاک سازشوں سے محفوظ کر سکتے ہیں-محمد سعید ڈار نے کہا کہ پاکستان کی دشمن طاقتیں امن عامہ کو خرب کر کے اور انتشار و افراتفری کی فضا قائم کر کے اس ملک سے تعصبات و نفرتوں کی سیاست کو ختم کرپر بالا دستی حاصل کرنے کے در پے ہیں - انہوں نے کہا کہ ایسی قوتوں کے عزائم کو ناکام و نامراد بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا و مستعد رہنے کی ضرورت ہے -اس موقع پر وطن عزیر کی آزادی و قیام پاکستان کے لیے قربانیاں کرنے والوں کو عسکری سلام پیش کیا گیا -

متعلقہ عنوان :